حسین نواز کی تصویر ٹویٹ کرنے والا سامنے آ گیا !

0

جون 11, 2017
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

1

لاہور ۔ وزیر اعظم نواز شریف کے بڑے صاحبزادے حسین نواز کی جے آئی ٹی کے روبرو پیشی کے دوران لیک ہونے والی تصویر ان دنوں ملکی مین سٹریم و سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی ہے ۔ حلیفوں اور حریفوں کی جانب سے اس تصویر کے حوالے سے مختلف قسم کے الزامات لگائے جا رہے ہیں تاہم سب سے پہلے اس تصویر کو منظر عام پر لانے والی شخصیت بھی منظر عام پر آگئی ہے اور میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تصویر کے بارے میں حیران کن انکشاف کردیا ہے۔
حسین نواز کی جے آئی ٹی کے روبرو پیشی کی تصویر سب سے پہلے ٹیکن ٹویٹس(@takentweets) نامی ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تھی ۔ ٹیکن ٹویٹس نامی صارف نے اپنے بیان میں کہا کہ ” تین جون کو تصویر شیئر کیے جانے کے بعد تنقید کا جو طوفان اٹھا ہے وہ نا انصافی ہے، میرا مقصد یہ نہیں تھا کہ یہ تصویر کس طرح حاصل کی گئی بلکہ میں تو صرف اسے لوگوں کے سامنے رکھنا چاہتا تھا تاکہ لوگ اس پر کھل کر بات کرسکیں ، یہ تصویر منظر عام پر آنے کے بعد عدلیہ پر تنقید کا سلسلہ شروع کردیا گیا جس کی ہر گز اجازت نہیں دی جا سکتی“۔ اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ٹوئٹر صارف نے تصویر کے اصلی سورس کے حوالے سے بتایا کہ حسین نواز کی تصویر سب سے پہلے واٹس ایپ گروپ ” پی ایم ایل این میڈیا ٹیم“ میں پوسٹ کی گئی اور اسے یہ تصویر اسی گروپ کے ایک رکن کی جانب سے موصول ہوئی تھی۔
ٹیکن نیوز نامی صارف نے کہا کہ وہ صحافی نہیں ہے اس لیے اسے اس تصویر کے اثرات کے بارے میں نہیں پتا تھا لیکن اسے لگا کہ یہ تصویر لوگوں کی دلچسپی کا باعث بن سکتی ہے اس لیے اس نے یہ ٹوئٹر پر شیئر کردی۔ ٹوئٹر صارف نے مزید کہا کہ وہ یہ بیان عدلیہ پر کی جانے والی بے جا تنقید کے جواب میں پیش کر رہا ہے تاکہ اپوزیشن اور عدلیہ پر تنقید کا سلسلہ بند ہو سکے۔
واضح رہے کہ تین جون کو وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کی جے آئی ٹی کے روبرو پیشی کے موقع لی گئی سی سی ٹی وی کیمرے کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی تھی ۔ یہ تصویر منظر عام پر آنے کے بعد اپوزیشن اور حکومت دونوں فریقوں کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی گئی تھی: ۔



2017-06-11

Share.

About Author

Leave A Reply