حسین حقانی نےامریکا کے لیے کام کرنے کا اعتراف کرلیا

0

نیویارک: امریکا میں تعینات پاکستانی سابق سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ پاکستان کا سفیر ضرور تھا مگر امریکا کے لیے کام کرتا رہا۔

امریکی پالیسی ادارے کی تقریب میں حسین حقانی نے پاکستان کے خلاف اور امریکی حمایت میں کام کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے لیے کام کرنے کی وجہ سے جلا وطنی کی زندگی گزار رہا ہوں۔

یاد رہے رواں برس حسین حقانی نے امریکی اخبار کےلیے ایک آرٹیکل تحریر کیا تھا جس میں انہوں نے ایبٹ آباد کمیشن سمیت ملکی سالمیت اور امریکی ایجنٹس کو ویزے دینے کے حوالے سے جھوٹے الزامات لگائے تھے۔

مزید پڑھیں: ’’ حقانی وزیراعظم گیلانی کو بھی رپورٹ نہیں‌ کرتے تھے، قریشی کا انکشاف ‘‘

 حسین حقانی کے آرٹیکل کے بعد ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی تھی اور مختلف سیاسی شخصیات کی طرف سے اس معاملے پر اور امریکی ایجنٹس کو ویزہ جاری کرنے کے حوالے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ حقانی نے اپنی صفائی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کے آرٹیکل میں ایسی کوئی چیز تحریر نہیں کی گئی جیسے پاکستان میں شور مچایا جارہا ہے۔

Please follow and like us:

Comments

comments

Share.

About Author

Leave A Reply