حج آپریشن کی پہلی پرواز کل صبح 4بجکر25منٹ پر روانہ ہوگی،پی آئی اے

0

9-hujj-operation

اسلام آباد ‘کراچی ‘لاہور ‘پشاور ‘کوئٹہ ‘سیالکوٹ ‘فیصل آباد ‘سکھر اور رحیم یار خان سے پی آئی اے کا حج آپریشن کل صبح (جمعرات) کو شروع ہوگا۔ پاکستان انٹر نیشنل لائن (پی آئی اے ) کے چیئر مین اعظم سہگل نے ملک بھر کے ائیر پورٹس سے شروع ہونے والے حج آپریشن میں عازمین حج کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق بدھ کو چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں پی آئی اے کے تمام شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔ چیئرمین پی آئی اے کو بریفنگ دی گئی کہ اسلام آباد ‘کراچی ‘لاہور ‘پشاور ‘کوئٹہ ‘سیالکوٹ ‘فیصل آباد ‘سکھر اور رحیم یار خان ائیر پورٹ سے عازمین حج کو لیجانے کے لئے پی آئی اے کا حج آپریشن کل صبح (جمعرات) کو شروع ہو رہا ہے۔ مجموعی طور پر معمول کی پروازوں کے علاوہ 265خصوصی پروازوں کے ذریعے 55ہزار عازمین حج کو جدہ اور مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا ۔عازمین حج کو جدہ اور مدینہ منورہ لیجانے کے لئے حج آپریشن 5ستمبر کو مکمل ہوگا ۔ حج آپریشن کی پہلی پرواز پی کے 2503 بدھ اور جمعرات کی درمیان رات 4بجکر 25منٹ پر 328 عازمین حج کو لیکر روانہ ہو گی۔

Share.

About Author

Leave A Reply