حاملہ خواتین کیلئے ایمبولینس سروس کا آغاز !

0

مئی 21, 2017
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

111

لاہور۔ محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے حاملہ خواتین کیلئے خادم اعلیٰ دیہی ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پنجاب کے 36 اضلاع میں 1034 پر کال کر کے ایمبولینس منگوائی جا سکے گی۔ ایمبولینس سروس کا افتتاح مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ تقریب میں وزیر صحت خواجہ عمران نذیر، ڈاکٹر شبانہ ممبر پی اینڈ ڈی، ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر اور دیگر نے شرکت کی۔

ایمبولینس سروس دیہی علاقوں میں حاملہ خواتین کو محکمہ صحت کے ڈلیوری سنٹرز تک لے جانے کا کام کرے گی جبکہ حاملہ خواتین ہیلپ لائن 1034 پر کال کر کے خود کو رجسٹرڈ کرائیں گی۔ اس موقع پر خواجہ عمران نذیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر 193 فری ایمبولینسز چلائی جا رہی ہیں جبکہ 207 گاڑیاں جلد پروگرام میں شامل ہو جائیں گی۔ وسائل کی کمی کے باوجود شعبہ صحت کے افراد محنت کر رہے ہیں۔ اس مر تبہ صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا ہیلتھ بجٹ دیں گے :۔

 



2017-05-21

Share.

About Author

Leave A Reply