جے آئی ٹی پر تنقید کیوں کی؟ تین اراکین اسمبلی اور دو وفاقی وزیروں کی نااہلی

0

جولائی 17, 2017
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

JIT1

اسلام آباد: پاناما لیکس کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر کی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو تنقید کانشانہ بنانےپرلاہورسے تعلق رکھنے والے وکلا کے ایک گروپ نے 2وفاقی وزرا بشمو ل سینیٹر اسحاق ڈار اور خواجہ سعد رفیق، وزیر مملکت مریم اورنگزیب اورقومی اسمبلی کے 3ارکان بشمول طلال چوہدری اور دانیال عزیز کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر کیا ہے،اسپیکر قومی اسمبلی کے سیکریٹریٹ نےریفرنس موصول ہونے کے بعد کارروائی کرلی ہے اوراس پر آج پیر کو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے فیصلہ دیا جائیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس سینیٹ چیئرمین میاں رضا ربانی کو جمع کروادیا گیا ہے جس کا فیصلہ جائزہ لینے کے بعد کیا جائےگا۔



2017-07-17

Share.

About Author

Leave A Reply