جے آئی ٹی نے حسین نواز کو طلب کرلیا!

0

مئی 27, 2017
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

حسین نواز کی جے آئی ٹی ممبران پر اعتراض کے حوالے سے سماعت 29 مئی کو ہوگی۔۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد -وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز کو پاناما کیس جے آئی ٹی نے آج طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پاناما کیس کی جے آئی ٹی نے وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزاد ے حسین نواز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں  آج صبح جے آئی ٹی میں پیش ہونےکی ہدایت کی ہے۔ حسین نواز کو اس سے قبل 25 مئی کو طلب کیا گیا جس میں انہیں تمام دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی تھی جس پر حسین نواز نے جے آئی ٹی کے 2 ممبران پر اعتراض کرتے ہوئے ایک درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرائی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان ممبران کی سیاسی جماعت سے وابستگی ہے لہذا انہیں جے آئی ٹی سے علیحدہ کیا جائے جس پر 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت 29 مئی کو مقرر کررکھی ہے :-



2017-05-27

Share.

About Author

Leave A Reply