جے آئی ٹی سے تصادم؟ پیپلز پارٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا

0

جون 8, 2017
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

Image outcome for zardari and bilawal

لاہور -پاکستان پیپلز پارٹی نے جے آئی ٹی ایشو پر تصادم کی شکل میں حکومت کے خلاف آئینی اداروں کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے، پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق اس بات کا فیصلہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مشاورت کے بعد کیا ہے، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس حوالے سے بلاول بھٹو زرداری کا موقف ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کے آئینی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنی وزارت عظمیٰ قربان کر کے آئینی اداروں کو تسلیم کیا

بلاول بھٹو زرداری نے آئینی اداروں کے ساتھ حکومتی محاذ آرائی کو جمہوریت کے لئے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے آئینی ادارے قیادت کی قربانیوں سے بنے ہم صرف ایک خاندان کے لئے قربانیاں نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی اداروں سے تصادم کی صورت میں اداروں کے امن اور تحفظ کے لئے مزاحمت کی جائے گی، حکومت غلط فہمی میں نہ رہے، ویزر اعظم نواز شریف کو ماضی نہیں دہرانے دیں گے، ہم نے عدلیہ کے فیصلوں کے آگے پارٹی عہدے قربان کیے تاکہ اداروں کا وقار احترام برقرار رہ سکے اور اب اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ وہ اپنا ماضی دہرائے گا تو یہ اس کی خوش فہمی ہے پاکستان کے عوام باشعور ہیں آئینی اداروں کو نقصان پہنچانے والوں سے نمٹنا جانتے ہیں :-



2017-06-08

Share.

About Author

Leave A Reply