جماعت اسلامی کا کرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ آج شروع ہوگا

0

Train-march

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں جماعت اسلامی کا تین روزہ کرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ آج پشاور سے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ پشاور سے تین مرحلوں میں کراچی پہنچے گا۔ٹرین مارچ 25مئی کو آٹھ بجے عوامی ایکسپریس کے ذریعے لاہور پہنچے گا۔26 مئی کو لاہور سے صبح آٹھ بجے روانہ ہوگااور خیبر ایکسپر یس کے ذریعے روہڑی پہنچے گا ۔ ٹرین مارچ تیسرے روز 27مئی کو روہڑی سے رات 10بجے کراچی پہنچے گاجہاں امیر جماعت اسلامی سراج الحق ایک بڑے جلسہ سے خطاب کریں گے ۔

جماعت اسلامی کے مرکزی ،صوبائی اور ضلعی قائدین مختلف مراحل میں ٹرین مارچ میں شریک ہونگے ۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق ٹرین مارچ کے دوران 51مقامات پر استقبالی اجتماعات سے خطاب کریں گے ۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ ملک کو کرپشن اور کرپٹ قیادت سے نجات دلاکردم لیں گے ۔ انہوں نے کہاکہاکہ جماعت اسلامی نے کرپشن فری پاکستان کی جس تحریک کا آغاز کیا تھا آج وہ ملک کے بچے بچے کی زبان پر ہے ۔

Share.

About Author

Leave A Reply