جاوید کیانی کے پانامہ جے آئی ٹی میں 3 بار پیش ہونے کا انکشاف !

0

جون 6, 2017
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

th (2)

اسلام آباد۔ پانامہ کیس کی جے آئی ٹی میں حدیبیہ پیپر ملز کیس کے اہم کردار جاوید کیانی کی تین بار پیشی کا انکشاف ہوا ہے۔ جے آئی ٹی نے جاوید کیانی سے تفصیلی پوچھ گچھ کی۔ کڑے سوالات بھی کئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جاوید کیانی پر شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کے حوالے سے وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے دباؤ ڈالا گیا لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق، جے آئی ٹی کے بعض ارکان نے جاوید کیانی کو وعدہ معاف گواہ بننے کی صورت میں کیس کی پیچیدگیوں سے بچنے کی پیشکش بھی کی لیکن جاوید کیانی نے پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جاوید کیانی نے بیان ریکارڈ کرانے کے ساتھ احتساب عدالت سے بریت کی دستاویزات بھی جے آئی ٹی میں پیش کر دیں۔ جاوید کیانی کو پرویز مشرف دور میں نیب نے حدیبیہ پیپر ملز کیس میں گرفتار کیا تھا۔ احتساب عدالت نے ٹھوس ثبوت نہ ہونے پر ایک سال بعد انہیں باعزت بری کر دیاتھا :۔



2017-06-06

Share.

About Author

Leave A Reply