تحریک انصاف کی قائدین کو رائے ونڈ مارچ کیلئے فنڈز جمع کرنے کی ہدایت

0

ستمبر 20, 2016
سیاست

اپنی رائے دیجئے

pti111

لاہور(آئی این پی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے73قائدین کو رائے ونڈ مارچ کے لیے فنڈز جمع کرنے کا ٹارگٹ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے پاس رائے ونڈ مارچ کے لئے فنڈز کی کمی ہے جس کی وجہ سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جہانگیر خان ترین، سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ار عبدالعلیم خان کو30ستمبر کے رائے ونڈ مارچ کے لئے فنڈز جمع کرنے کا ٹارگٹ دیا ہے اور تحریک انصاف کے بزنس فورم کو بھی فعال کرنے کی ہدایت کردی۔



2016-09-20

Share.

About Author

Leave A Reply