تحریک انصاف کی ریلی کو دہشت گردی کا خطرہ، محکمہ داخلہ پنجاب

0

ستمبر 29, 2016
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

download-1

لاہور۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ میں ممکنہ طور پر دہشت گردی کا خطرہ ہے۔ادھر عمران خان کا کہنا ہے کہ جب بھی دھرنا دینے لگتے ہیں تو ہمیں تھریٹ لیٹرز جاری کر کے ڈرایا جاتا ہے ۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے مراسلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کی ریلی کو دہشت گرد نشانہ بنا سکتے ہیں ۔بھارت اور افغانستان کی خفیہ ایجنسیاں تحریک انصاف کی ریلی کو ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے ۔مراسلے میں کہا گیا کہ مجاز افسران اس تھریٹ وارننگ سے تحریک انصاف کی لیڈرشپ کو آگا ہ کردیا جائے ۔محکمہ داخلہ پنجاب نے مراسلہ سی سی پی او لاہور ،آئی پنجاب اور چیف سیکریٹری پنجاب کو بھجوا دیا ۔دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا کہ ہم جب بھی دھرنا دینے لگتے ہیں تو حکومت اس طرح کے تھریٹ لیٹرز جاری کرکے ہمیں ڈرانے کی کوشش کرتی ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ جب وزیر ستان ڈیڑ ھ لاکھ لوگ لے کر گیا اس وقت بھی مجھے بتا یاگیا کہ میرے پیچھے 9خودکش بمبار ہیں لیکن اس کے باوجود وزیرستان گیا :۔



2016-09-29

Share.

About Author

Leave A Reply