تاریخ پر تاریخ؛ نواز شریف کی وطن واپسی کے شیڈول میں تیسری بار تبدیلی

0

پہلے نوازشریف کی 4 جنوری کی واپسی کی ٹکٹ بک کرائی گئی، بعد ازاں ٹکٹ تبدیل کروا کر 22 اکتوبر کی تاریخ کروا دی گئی، اب تیسری بار ٹکٹ میں تبدیلی آئی ہے اور نوازشریف کی 6 جنوری کو لندن سے روانگی کی تبدیلی کی گئی۔ ٹکٹ کی تبدیلی کے مطابق وہ 6 جنوری کو لندن ہیتھرو ائرپورٹ سے روانہ ہو کر 7 جنوری کو لاہور پہنچیں گے۔

ایک ماہ میں پاکستان واپسی کی چار تاریخیں دیں مگر خود نہ آئےنااہل وزیراعظم نے تیرہ اکتوبر کو آنا تھا، نہ آئے،، فرد جرم عائد ہوئی، نہ آئے،، پھر تئیس اکتوبر کی تاریخ دی،تب بھی نہ آئے۔

اس سے قبل بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے شیڈول میں اچانک تبدیلی اور وہ لندن سے سعودی عرب چلے گئے جہاں انہوں نے والدہ کیساتھ عمرہ کی ادائیگی کی۔

ذرائع نے نوازشریف کی جدہ میں اہم ملاقاتیں کرنے کا بھی دعویٰ کیا تھا، جس میں وہ سیاسی فضا اپنے حق میں کرنے کی کوشش کریں گے۔

ادھر اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے دائر تین ریفرنسز میں نواز شریف کے نمائندے کے ذریعے ان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے انہیں 26 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

Share.

About Author

Leave A Reply