‘بھارتی اشتعال انگیزی نے اقوام متحدہ میں بولے گئے جھوٹ کو بے نقاب کردیا’

0

ترجمان دفتر خارجہ نے کنٹرول لائن پر ایک بار پھر بھارتی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے خاتون کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اشتعال انگیزی نے اقوام متحدہ میں بولے گئے بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کردیا ہے۔ 

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی فورسز نے ہفتہ اور اتوار کی شب کنٹرول لائن پر کوٹلی سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 22 سال کی توشیبہ شہید اور دو افراد زخمی ہوئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز نے اس وقت اشتعال انگیزی کی جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، بھارتی بربریت اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں بھارتی بیان، یو این منشور اور انسانی حقوق کی خلاف وزری ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت جان بوجھ کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے جب کہ متاثرہ افراد کے دکھ میں شریک ہیں۔

Share.

About Author

Leave A Reply