بچے گود لینا غیرشرعی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل

0

اگست 4, 2016
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے
44 مشاہدات

اسلام آباد -اسلامی نظریاتی کونسل نے بچوں کو گود لینا غیر شرعی قرار دے دیا۔ ذرائع کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے چیرمین مولانا محمد خان شیرانی کی زیرصدارت ہونے والا 3 روزہ اجلاس ختم ہوگیا جس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔  کونسل نے خواتین پر ہلکے تشدد کے حوالے سے غلط رپورٹنگ کرنے پر چیرمین پیمرا کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔  ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحفظ اطفال بل کا جائزہ مکمل کرکے اس میں مزید 25 شقیں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ کونسل نے لاوارث بچوں کی خریدوفروخت کوغیر قانونی اور غیر اسلامی قرار دیا ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہےکہ لاوارث بچوں کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہے جب کہ ٹی وی پروگراموں میں بھی بچوں کو گود لینا یا دینا غیر شرعی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے وزیراعظم اور صدر کو کونسل کے دورے کے لیے خط لکھے جائیں گے جس کا مقصد کونسل کی اہمیت اور سفارشات پر عملدرآمد سے متعلق باور کرانا ہے :-



2016-08-04

Share.

About Author

Leave A Reply