بلدیاتی نمائندوں کی کارکردگی کی نگرانی شروع کردی گئی

0

ستمبر 22, 2017
کراچی

اپنی رائے دیجئے

ایم کیو ایم نے اپنی ساکھ بچانے کیلئے بلدیاتی نمائندوں کو شہری مسائل حل کرنے کی وارننگ دیدی
کڑی نگرانی پر بلدیاتی نمائندوں کے چہیتے افسران کے کئی کئی حاصل کئے گئے عہدے خطرے میں پڑ گئے
کراچی ( وقا ئع نگار خصوصی) متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے بلدیاتی نمائندوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے نگرانی شروع کردی،پارٹی کی ساکھ بچانے کیلئے بلدیاتی نمائندوں کو نااہلی چھوڑ کر شہری مسائل حل کرنے کی وارننگ دیدی گئی،رابطہ کمیٹی کی جانب سے کی جانے والی کڑی نگرانی پر بلدیاتی نمائندوں کے چہیتے افسران کے کئی کئی حاصل کئے گئے عہدے خطرے میں پڑ گئے،تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے منتخب بلدیاتی نمائندوں کی ناقص کارکردگی کا سختی سے نوٹس لے رکھا ہے بلدیاتی نمائندوں کی نااہلی اور عدم توجہی کے باعث شہر میں مسائل کا انبار جمع ہونے پر پارٹی کی ساکھ بری طرح سے متاثر ہورہی ہے جس کو بچانے کیلئے شہر کے مسائل فوری حل کرنے کیلئے رابطہ کمیٹی کے اراکین نے شہر کے دورے شروع کردیئے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ دنوں متحدہ قومی مونٹ پاکستان کے منعقدہ اجلاس میں بلدیاتی نمائندوں کو سختی سے وارننگ دی گئی ہے کہ وہ اپنا قبلہ درست کرلیں،دوسری طرف بلدیاتی نمائندوں کی نااہلی کا فائدہ دوسری سیاسی جماعتیں اٹھا رہی ہیں،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس سلسلے میں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے شہر کے اچانک دورے کر کے صورتحال کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے اور شہر بھر میں صفائی ستھرائی سمیت تجاوزات کی بھر مار کا بھی سختی سے نوٹس لیا گیا ہے۔



2017-09-22

Share.

About Author

Leave A Reply