بلاول زرداری نے پیپلز پارٹی کو 2018 کے نئے خواب دکھا دیے

0

اکتوبر 5, 2016
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

Image outcome for ‫بلاول زرداری‬‎

 اسلام آباد -چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ 2018 میں پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی اور پاناما پیپرز کے مسئلے پر وزیراعظم نوازشریف جیل میں ہوں گے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے بھرپور کوشش کی کہ ہم دنیا کو یہ پیغام دیں کہ ہر پاکستانی کشمیر کاز اور کشمیری عوام کے ساتھ ہے اور ہم سب ایک ہیں، ہم کشمیری پالیسی پر سیاست نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن لیڈر کے ذریعے حکومت سے اے پی سی بلانے کا مطالبہ کیا تھا اور وزیراعظم نے اے پی سی بلاکر دنیا کو ایک ٹھوس پیغام دیا کہ ہم سب اکٹھے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سی پیک پیپلزپارٹی اور آصف زردری کا وژن تھا، بعض عناصرراہداری منصوبے پر اعتراضات کر رہے ہیں اور اسے متنازعہ بنایا جارہا ہے،میں نے کہا ہے کہ سی پیک پر تمام لوگوں کے تحفظات دور کریں کیونکہ دشمن ہماری کمزوریاں ڈھونڈ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم صاحب وزیرخارجہ کا تقررکریں، یہ کرکٹ نہیں ہے کہ ہٹ دی بال کردی جائے۔ چیرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کسی کی جاگیر نہیں، وزیراعظم کشمیر ایشو میں پاناما کرپشن چھپانا چاہتے ہیں، دنیا کا سب سے بڑا کرپشن اسکینڈل حل ہونا چاہیے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ 2018 میں پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی اور پاناما ایشو میں نوازشریف جیل میں ہوں گے :-



2016-10-05

Share.

About Author

Leave A Reply