بزرگ شہری پر تشدد کرنے والے ٹریفک پولیس اہلکار کے خلاف بڑی کارروائی!

0

اپریل 8, 2017
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

آئی جی خیبر پختونخوا نے ڈی پی او نوشہرہ سے 24 گھنٹے میں واقع کی رپورٹ طلب کی تھی۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

نوشہرہ -گزشتہ روز معمر شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ٹریفک پولیس وارڈن کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔ تشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر آئی جی خیبر پختونخوا نے معمر شہری پر تشدد کرنے والے اہلکار کے خلاف ڈی پی او نوشہرہ واحد محمود کو 24 گھنٹے میں انکوائری مکمل کر کے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی جس پر ڈی پی او نوشہرہ نے پولیس اہلکار وسیم کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا تاہم پولیس وارڈن شوکاز نوٹس کا خاطر خواہ جواب نہ دے سکا جس پر اسے نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔



2017-04-08

Share.

About Author

Leave A Reply