برطانیہ سے 7 خطرناک ترین ہتھیار پاکستان حوالگی پر بھارت میں کھلبلی مچ گئی!

0

لندن -پاکستان نیوی نے برطانیہ سے ویسٹ لینڈ سی کنگ ملٹی رول سات ہیلی کاپٹرز حاصل کرلیے جس کاآرڈر 2016 میں دیا گیا تھا۔

 

پاکستانی ہائی کمیشن لندنسے جاری پریس ریلیز کے مطابق برطانوی وزارت دفاع کی جانب سے پاکستان کو  ہیلی کاپٹرز کے پلیٹ فارم سرکاری طورپر 24 مئی کو لندن میں ایک تقریب کے دوران حوالے کیے گئے۔ تقریب میں برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنرسید ابن عباس اور برطانیہ کی وزارت دفاع کے کرسٹوفر باب رچرڈسن اور دیگر بھی شریک تھے۔ ہیلی کاپٹرز کو پاکستان بھیجنے سے قبل وکٹر ایروسپیس میں مینٹینینس کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ حوالگی رواں سال کے آخر تک ہوجائے گی۔

اس موقع  پر  خطاب کرتے ہوئے برطانیہ میں  تعینات پاکستانی ہائی کمشنر ن سید ابن عباس نے پاکستان اور برطانوی فوج کے درمیان تاریخی تعلقات پرخوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے برطانوی کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آرمڈ فورسز کی تربیت اور دیگر ضروریات دونوں صورتوں میں بہتری کے لیے برطانوی فوج نے مدد کی ہے :-

Share.

About Author

Leave A Reply