بارش اور تیز ہواؤں نے لاہور میں گرمی کا زور توڑ دیا!

0

موسم نے لی کروٹ، لاہور میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

لاہور-شدید گرمی کے بعد روزہ داروں پر قدرت مہربان ہو گئی۔ موسم نےلی کروٹ، بارش اور تیز ہواوں نے گرمی سے مرجھائے لاہوریوں کے چہروں کو کھلا دیا۔ محکمہ موسمیات نے کل بھی بارش کی نوید سنادی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا درجہ حرارت کم سے کم 20 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ ہوائیں 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی اور ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہور میں 51 فیصد بادل چھائے رہیں گے تاہم سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا۔  دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بدھ کے دن گرج وچمک کے ساتھ بارش ہو گی۔

، خیبر پختونخوا اوراسلام آبادمیں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ راولپنڈی سمیت پنجاب کے دیگر شہروں، پشاور، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسے جس سے گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنائی ہے کہ رواں ہفتے منگل سے جمعہ کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا، آئندہ چوبیس گھنٹے میں لاہور، سرگودھا، راولپنڈی سمیت پنجاب کے دیگر شہروں جبکہ اسلام آباد، خیبر پختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ باران رحمت کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بدھ اور جمعرات کے دوران کوئٹہ، ژوب، ڈی جی خان،ملتان اورساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر ابر رحمت برسے گا۔ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ژالہ باری کابھی امکان ہے :-

Share.

About Author

Leave A Reply