ایم کیو ایم کے 3 قبضہ آفس مسمار، باقیوں کو وارننگ جاری

0

اگست 25, 2016
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

MQM Office Bulldoze

کراچی -کراچی میں ایم کیو ایم کے تین دفاتر گرادیے گئے ہیں جبکہ دیگر دفاتر کا محاصرہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم کے تین دفاتر گرادیے گئے ہیں جبکہ دیگر دفاتر کا محاصرہ جاری ہے ۔رینجرز کی بھاری نفری علاقے میں موجودہے۔شاہ فیصل، سعادت کالونی ا ور رفاح عام میں ایم کیو ایم کے یونٹس دفاتر کو گرایا گیا ہے،سرکاری عمارتوں اور زمینوں پر بھی ایم کیو ایم کے تمام دفاتر گرانے کی ہدایت کردی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کام کو کرنے کے لئے مختلف محکموں سے مددبھی لی جا رہی ہے۔ کراچی کے تمام غیر قانونی دفاتر ہٹانے میں پولیس سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا، بھینس کالونی میں ایم کیو ایم کا دفتر گرادیا گیااور یہ یونٹ کے ایم او سی کی جانب سے بنایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ موسمیات میں موجود ایک اور ایم کیو ایم کا دفتر گرادیا گیا۔ دیگر علاقوں میں بھی موجود تمام ایم کیو ایم کے دفاتر گرائے جائیں گے۔ کوہ نور کے علاقے میں لگائی گئیں ایم کیو ایم کے قائد کی تمام تصاویر اُتار لی گئیں :-



2016-08-25

Share.

About Author

Leave A Reply