ایل او اسی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 2 شہری شہید، 6 زخمی

0

بھارتی فوج نے ایک بار پھرfiring during LOC لائن آف کنٹرول 

کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔ 

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج  نے لائن آف کنٹرول پر وادی لیپا کے نوکوٹ اور قیصر کوٹ گاؤں پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج کی  بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور 6 زخمی ہوگئے جب کہ پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 4 بھارتی چوکیوں کو بھاری نقصان پہنچایا جس کے بعد بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔

Share.

About Author

Leave A Reply