اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی کوششیں تیز، شاہ محمود کی سراج الحق سے ملاقات

0

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں سراج الحق سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی خورشید شاہ سے ملاقات ، چیئرمین نیب کے نام پر تبادلہ خیال

شاہ محمود قریشی نے جماعت اسلامی سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی تبدیلی کے حوالے سے حمایت کی درخواست کی۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں نیب کے اگلے چیئرمین کی تقرری کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔

مزید جانئیے: اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی: پی ٹی آئی تقسیم، اپوزیشن جماعتوں کا صاف انکار

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے 4 ووٹ ہیں جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو ہٹا کر ان کی جگہ شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، تاہم شاہ محمود قریشی کے نام پر خود پی ٹی آئی میں اختلافات موجود ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: حکومت اور اپوزیشن نے چیرمین نیب کے لئے 3، 3 نام تجویز کر لئے

Share.

About Author

Leave A Reply