اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج طلب

0

 وزیراعظم نوازشریف سے استعفے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کی قیادت پھرسے متحرک ہوگئی ہے جس کے بعد اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کی جانب سے اپنے چیمبرمیں آج اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف سے استعفے کے مطالبے پر بات ہوگی جب کہ حتمی مشاورت کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس کی ریکوزیشن جمع کرانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزوزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم کی جانب سے استعفی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا جس پر وفاقی کابینہ نے بھی وزیراعظم نوازشریف کے اس فیصلے پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا تھا۔

Share.

About Author

Leave A Reply