آئی بی کے جعلی خط سے پارلیمنٹ اور ارکان کا وقار مجروح ہوا: وزیر اعظم

0

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران انٹیلی جنس بیورو کے مبینہ جعلی خط کے معاملے پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے خطاب ہوئے کہا کہ ایک ٹی وی چینل پر کالعدم تنظیموں سے ارکان اسمبلی کے تعلق کی دستاویز لہرائی گئی، اس کی کاپیاں بانٹی گئیں اور کہا گیا کہ وزیراعظم ہاؤس نے انٹیلی جنس بیورو سے رپورٹ مانگی اور آئی بی نے سینتیس ارکان کی فہرست بنا کر دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ نجی ٹی وی دکھائی جانے والی دستاویز جعلی ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

خط کے معاملے پر آئی بی نے بھی بیان جاری کیا ہے کہ وہ خط جعلی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ہاؤس اور ارکان کا وقار مجروح ہوا ہے، خط لوگوں کو بدنام کرنے کے لیے جاری کیا گیا لہذ اس معاملے پر آئی بی نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ خط کے معاملے پر ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔

گزشتہ دنوں نجی ٹی وی چینل پر انٹیلی جنس بیورو(آئی بی) کا مبینہ خط سامنے آیا تھا جس میں بعض ارکان پارلیمنٹ کے کالعدم تنظیموں سے رابطوں کا انکشاف کیا گیا تھا۔

اس معاملے پر وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے بھی احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ بھی کیا تھا۔

Share.

About Author

Leave A Reply