اوپو صارفین کیلئے چیمپئنز ٹرافی کا فائنل اوول اسٹیڈیم میں دیکھنے کا موقع

0

اوپو نے صارفین میں جوش و خروش اور ولولہ بڑھائے رکھنے کے لیے ’بونینزا آفر‘ مقابلے کا اعلان کردیا ہے۔

اوپو پاکستان (OPPO Pakistan) نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے اپنے صارفین میں جوش و خروش اور ولولہ بڑھائے رکھنے کے لیے ’بونینزا آفر‘ مقابلے کا اعلان کردیا ہے۔

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے گلوبل پارٹنر، OPPO کی جانب سے ’بونینزا آفر‘ کے تحت OPPO موبائل صارفین آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل اوول کے تاریخی گراؤنڈ میں براہِ راست دیکھ سکیں گے؛ یعنی ایسا موقع جو کسی کو اپنی پوری زندگی میں صرف ایک بار ہی نصیب ہوسکتا ہے۔

اگر کسی صارف کے پاس برطانیہ کے ویزے کے علاوہ ’’OPPO F3 سیلفی ایکسپرٹ اسمارٹ فون‘‘ بھی موجود ہو تو وہ اس شاندار لکی ڈرا میں حصہ لینے کا اہل ہوگا۔ وہ تمام صارفین جو مذکورہ بالا دونوں شرائط پر پورے اترتے ہیں، انہیں OPPO کی جانب سے 13 جون کی شام 4 بجے حفیظ سینٹر لاہور میں OPPO سیلز سینٹر پر قرعہ اندازی کی تقریب میں شامل ہونے کی دعوت دی جاتی ہے۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے OPPO پاکستان کے سی ای او مسٹر جارج لونگ کہتے ہیں: ’’OPPO پاکستان میں ہم نے صارفین ہی کو ہمیشہ ترجیح دی ہے۔ ہمارے سارے تخلیقی تصورات اور مصنوعات کا مرکز بھی ہمارے صارفین ہی ہیں تاکہ ہم اپنے برانڈ ’’OPPO‘‘ کے ساتھ ان کی مخلصانہ وابستگی کو درست طور پر خراجِ تحسین پیش کرسکیں۔ برطانیہ جاکر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل دیکھنے کی یہ پیشکش بھی صارفین کے ساتھ ہمارے تعلق کو مضبوط تر بنانے کی ایک اور کوشش ہے۔‘‘

واضح رہے کہ OPPO نہ صرف آئی سی سی کا گلوبل پارٹنر ہے بلکہ دنیا بھر میں کھیلوں اور تفریح کے ساتھ مسلسل وابستہ رہا ہے۔ OPPO کی کمٹمنٹ اپنے صارفین اور شائقین کے ساتھ مستحکم اور پائیدار چلی آرہی ہے جسے پورا کرنے کےلیے OPPO نے ہمیشہ کچھ نیا اور منفرد کرنے کی روایت قائم رکھی ہے تاکہ ایک طرف صارفین سے اس کا تعلق مضبوط ہو اور دوسری جانب خود صارفین کو بھی تفریح اور لطف اندوزی کے نت نئے ذرائع میسر آئیں۔

Share.

About Author

Leave A Reply