“ان گاڑیوں کو دیکھتے ساتھ ہی بند کر دیا ‘‘ڈی آئی جی نے دو ٹوک اور واضح اعلان کر دیا !

0

مئی 9, 2017
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

14

لاہور۔ نا قص اور مکنیکل خرا بیوں والی گا ڑ یاں قو می شا ہرات پر سنگین اور جان لیوا حا دثات کا سبب بنتی ہیں،موٹروے پولیس سنٹرل زون نقا ئص والی گا ڑ یوں کے خلاف ہر ممکن کاروائی کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق اَن فٹ گا ڑ یوں کے خلاف جاری مہم کا جائزہ لیتے ہو ئے ڈی آئی جی موٹر وے مرزا فاران بیگ نے سنٹرل زون کے تمام افسران کو ہدایات جاری کیں اور  کہا کہ موٹرویز اور ہائی ویز پر کوئی اَن فِٹ گاڑی نہ چلنے دی جائے ،اَ ن فٹ گاڑیوں کے خلاف بھر پور مہم کا آغاز کیا جائے، ایسی تمام گاڑیوں کاداخلہ موٹرویز اور ہائی ویز پر بند کر دیا جائے جن کے پاس فٹنس سر ٹیفیکٹ نہ ہوں اور خلاف ورزی کرنیوالے ڈرائیوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا مشاہدہ میں آیا ہے کہ گاڑیوں کی ناقص بریکیں، پرانے ٹائر اور پرانی مشینری حادثات کا موجب بنتے ہیں جس سے بے گناہ شہری جان کی بازی ہار جاتے ہیں لہذان وجوہات پر قابو پانے کیلئے مناسب اقدامات کئے جائیں اور سپیشل بریفنگ کا اہتمام کیا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں گنجائش سے زیادہ اور چھتوں پر سواریا ں بٹھانے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور ایسی گاڑیوں کو بندکیاجائے گا:۔



2017-05-09

Share.

About Author

Leave A Reply