افغان مہاجرین کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہونے دیں گے، عمران خان

0

اگست 12, 2016
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے
58 مشاہدات

 اسلام آباد -چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ افغان مہاجرین كو ہراساں كرنے كا سلسلہ بند كیا جائے اور بین الاقوامی كنونشن كے تحت ہی مہاجرین كو وطن واپس بجھوایا جائے۔ افغانستان كے ایك وفد نے رستم شاہ مہمند كی قیادت میں عمران خان سے بنی گالہ میں ان كی رہائش گاہ پرملاقات كی جس میں افغان مہاجرین كی وطن واپسی اورخیبرپختونخوا میں افغان مہاجرین كو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر عمران خان كا كہنا تھا كہ پاكستان نے افغان مہاجرین كی گزشتہ 30 سال سے مہمان نوازی كی ہے، اب بھی ہم چاہتے ہیں كہ بین الاقوامی كنونشن كے مطابق افغان مہاجرین كو وطن واپس بجھوا یاجائے اور انہیں ہراساں كرنے كا سلسلہ بند كیا جائے۔View design on Twitter

عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹك كوہدایت كی كہ وہ افغان وفد سے ملاقات كریں اور ان كو صوبے میں درپیش مسائل كوحل كیا جائے۔ چیرمین پی ٹی آئی نے كہا كہ بین الاقوامی قانون كے مطابق كسی بھی مہاجر كو زبردستی ان كے وطن واپس نہیں بجھوایا جاسكتا، افغان مہاجرین كے ساتھ كسی قسم كی زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی :-



2016-08-12

Share.

About Author

Leave A Reply