اغوا کیا گیا چینی جوڑا قتل؟ قتل کس نے کیا، ہولناک انکشاف ہوگیا!

0

جون 8, 2017
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

اسلام آباد -کوئٹہ میں گزشتہ ماہ دو چینی اساتذہ کو داعش نے اغوا کر لیا تھا، اب اس چینی جوڑے کو داعش نے قتل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق داعش کی جانب سے گزشتہ ماہ 24 مئی کو 2 چینی اساتذہ کو اغوا کر لیا گیا تھا۔ ان کے حوالے سے ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق اغوا کیے گئے چینی جوڑے کو قتل کر دیا گیا ہے۔ داعش نے چینی جوڑے کے قتل کی ذمہ دار قبول کر لی ہے جبکہ واضح رہے کہ چینی جوڑے کو بازیاب کروانے کے لیے پاک فوج کی جانب سے آپریشن بھی کیا گیا تھا جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے تھے۔ مگر چینی اساتذہ بازیاب نہیں ہو سکے تھے :-



2017-06-08

Share.

About Author

Leave A Reply