اسٹیل مل ویلفیئر فنڈ میں کروڑوں روپے کی کرپشن

0

اکتوبر 17, 2016
کاروبار

اپنی رائے دیجئے

corruption1

ملازمین کے گروپ انشورنس اور بہبود فنڈ سے ساڑھے 5کروڑ نکوالئے، انتظامیہ کا واقعہ سے اظہار لاعلمی
بورڈ آف ٹرسٹی کے 3افسران کے چیکوں پر دستخط کئے بغیر اکائونٹ سے رقم کیسے نکل گئی، وزارت صنعت
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹیل مل میں ملازمین کے ویلفیئر فنڈ میں بڑے پیمانے پر کرپشن کاانکشاف ہوا ہے اور گروپ انشورنس اور بہبود فنڈ کے ساڑھے5کروڑ روپے بینک اکائونٹ سے غائب ہوگئے ہیں۔ وزارت صنعت وپیداوار نے تاحال رقم کی واپسی اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہیں کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر پنشن اور گریجویٹی دینے کیلئے تنخواہوں سے کٹوتی کیے گئے گروپ انشورنس اور بہبود فنڈ کے ساڑھے5کروڑ روپے بینک اکائونٹ سے نکلوا لیے گئے ہیں۔وزارت صنعت وپیداوار کے حکام نے ساڑھے5کروڑ رروپے کے حوالے اسٹیل مل سے وضاحت طلب کی ہے کہ مذکورہ رقم پر ویلفیئر بورڈ آف ٹرسٹی بنا یاگیا تھا اور کوئی ایک شخص مذکورہ رقم نہیں نکلوا سکتا ہے اور رقم نکلوانے کیلئے کم ازکم3افسران کے بینک چیکوں پر دستخط ضروری ہوتے ہیں ۔ مل انتظامیہ نے ملازمین کی تنخواہوں سے کاٹے گئے ساڑھے پانچ کروڑ روپے واپس لینے کیلئے کوئی کارروائی نہیں کی ہے ۔



2016-10-17

Share.

About Author

Leave A Reply