اسحاق ڈار پر لگنے والے الزامات مذاق ہیں: رانا ثنااللہ

0

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں پر نیب ریفرنس پر فرد جرم عائد کردی ہے تاہم اسحاق ڈار نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد اپنے رد عمل میں وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا کہ اسحاق ڈار پر لگنے والے الزامات مذاق ہیں، ان پرالزام کا کوئی قانون جواز اور بنیاد ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ اورملٹی نیشنل کمپنیوں کی تنخواہیں لاکھوں میں ہیں۔

صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے 70 سال کی تاریخ میں کبھی جے آئی ٹی نہیں بنائی۔

Share.

About Author

Leave A Reply