آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کا عہدہ دینے کی درخواست آگئی

0

اکتوبر 16, 2016
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

Image outcome for raheel sharif saluting

اسلام آباد -آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ سردار عدنان سلیم مزاری نے راجہ صائم الحق ستی ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں وفاق بذریعہ سیکرٹری کابینہ ڈویژن، وزیراعظم بذریعہ سیکرٹری اور سیکرٹری وزارت دفاع کو فریق بنایا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ موجودہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا تعلق ایک ایسے خاندان سے ہے جس نے وطن عزیز کے لئے بڑی قربانیاں دیں، جنرل راحیل شریف کے بھائی میجر شبیر شریف 1971ءکی جنگ میں شہید ہوئے اور انہیں نشان حیدر سے نوازا گیا، ان کے ماموں میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کو بھی نشان حیدر دیا گیا، پاک فوج میں جنرل راحیل شریف کی عظیم خدمات ہیں، انہیں دوسرے بڑے سویلین ایوارڈ ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ 27 اکتوبر 2013ءکو انہیں چیف آف آرمی سٹاف کو عہدے پر ترقی دی گئی :-



2016-10-16

Share.

About Author

Leave A Reply